Gas Leakage Web ad 1

غیر ملکی قرضوں نے ہمارے ملک اور عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے،سرفرازمغل

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سماجی و تاجر رہنما نامور مصالحت کار سرفراز مغل نے حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے غیر ملکی قرضوں اور اس کے سود کے بوجھ نے ہمارے ملک اور عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس، ادویات جیسی بنیادی ضروریات کو اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ ان کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مہنگائی نے سانس لینا محال کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری اخراجات بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اس ملکی قرضوں کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ کسی کے پاس نہیں اور وطن عزیز کی مہنگائی کے دلدل میں پھنسی عوام کو سکھ کا سانس دلانے کیلئے کسی کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے معیشت دان ٹیکسز کی بھرمار بجلی گیس ادویات اور پٹرولیم مصنوعات میں نئے نئے طریقے بناکر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں سرفراز مغل نے حکومت وقت سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ سفید پوش طبقہ اور غریب عوام کی پہنچ سے سبزی دال فروٹ دودھ گوشت وغیرہ دور ہو چکا ہے۔

اپنے بچوں کو تعلیم علاج تحفظ دے یا ان کا پیٹ بھرے اس بات کو سوچنا حکومت وقت کا کام ہے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.