Gas Leakage Web ad 1

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دفتر خارجہ پہنچ گئے

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنما وفود کی سطح پر بھی بات چیت اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے۔وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.