Gas Leakage Web ad 1

شارک مچھلیوں سے بھرے سمندر میں 900 میل کا فاصلہ تیر کر پار کرنیوالی خاتون

0

امریکا سے تعلق رکھنے والی باہمت ایتھلیٹ کیتھرین برئیڈ نے شارک مچھلیوں سے بھرے سمندر میں 900 میل تک مسلسل تیراکی کرکے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہوں نے ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی سمندری علاقے میں 900 میل کا فاصلہ تیراکی کے ذریعے طے کیا۔ اوریگن سے شروع ہونے والا ان کا یہ سفر میکسیکو تک جاری رہا اور انہوں نے اسے چار ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا۔
ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا
33 سالہ کیتھرین برئیڈ کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے۔ اس طویل سفر کے دوران انہیں تند و تیز لہروں، سمندری طوفانوں، شارک مچھلیوں اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

111 روز پر محیط اس سفر کے دوران وہ روزانہ تقریباً پانچ گھنٹے تیراکی کرتی تھیں، جبکہ ان کی ٹیم 52 فٹ لمبی کشتی میں ان کے ہمراہ سفر کرتی رہی۔

کیتھرین برئیڈ روزانہ اوسطاً 10.3 میل تیراکی کرتی تھیں اور سفر کے دوران انہوں نے 18 دن پانی سے باہر آرام کرنے کے لیے مختص کیے۔

انہوں نے اس غیر معمولی سفر کا آغاز یکم جولائی کو کیا تھا اور 19 اکتوبر کو امریکا اور میکسیکو کی بحری سرحد پر پہنچ کر اسے مکمل کیا۔

طویل سفر کے دوران اپنی جسمانی صحت اور توانائی برقرار رکھنے کے لیے کیتھرین روزانہ 6 ہزار سے زائد کیلوریز پر مشتمل غذا استعمال کرتی تھیں۔ سفر کے اختتام کے قریب انہوں نے سیوریج کے آلودہ پانی کے باعث ہونے والے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال بھی کیا۔

اس پورے سفر کے دوران وہ صحت مند رہیں اور جیلی فش کے ڈنک سمیت دیگر ممکنہ چوٹوں سے بھی محفوظ رہیں۔

کیتھرین برئیڈ نے بتایا کہ اس طویل سفر کا مقصد نازک سمندری ماحولیاتی نظام کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور بحری ماحول کو درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.