Gas Leakage Web ad 1

نیا دریافت شدہ پھول اسٹار فٹبالر میسی کے نام سے منسوب

0

فٹبال اسٹار لیونل میسی کا تذکرہ اس بار میدان کی وجہ سے نہیں بلکہ سائنس کی دنیا میں ہو رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سائنسدانوں نے پیرو کے پہاڑوں میں دریافت ہونے والی پودوں کی ایک نئی قسم کا نام ارجنٹائن فٹبالر کے نام پر _Salvia Messi_ رکھا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس نام کی خاص وجہ یہ ہے کہ پیرو کے اینڈیز پہاڑوں میں پائے جانے والے اس پودے کے پھول ہلکے نیلے اور سفید رنگ کے ہیں، جو ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کی جرسی کے رنگوں سے ملتے جلتے ہیں۔

یہ پودا پودینے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، ڈیڑھ میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے اور پیرو کے صرف چند محدود علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اور ماحولیاتی خطرات کے باعث اسے خطرے سے دوچار انواع میں شامل کیا گیا ہے۔

اس تحقیق کو پیرو اور ارجنٹائن کے ماہرین نباتات نے انجام دیا ہے اور رپورٹ سائنسی جریدے ’فائٹو ٹیکسا‘ میں شائع ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.