امریکا: مقابلے کے دوران باکسر کی وِگ اکھڑ گئی
امریکا: مقابلے کے دوران باکسر کی وِگ اکھڑ گئی
امریکی باکسر جیرل مِلر نے ہفتے کے روز نیو یارک شہر میں اپنا ہیوی ویٹ مقابلہ مشکل سے جیت لیا، لیکن اس سنسنی خیز میچ کے دوران وہ اپنی وِگ کی پکڑ ڈھیلی ہونے کی وجہ سے گنوا بیٹھے۔
میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے مقابلے میں مخالف باکسر کنگسلے آئیبی کی جانب سے لگاتار گھونسوں کی بوچھاڑ کے باعث جیرل کے سر پر لگا ہیئر پیس سامنے سے اکھڑنے لگا۔
دونوں جانب سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہوجائیگی، عمران سے ڈیل سے متعلق سوال پر حنیف عباسی کا جواب
راؤنڈ کے اختتام پر جب انہیں اندازہ ہوا کہ وِگ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے تو 37 سالہ باکسر مسکرا دیے اور اسے اٹھا کر تماشائیوں کی طرف اچھال دیا۔
اگرچہ سخت مقابلے کے دوران انہیں بالوں سے ہاتھ دھونا پڑا، لیکن انہوں نے حوصلہ برقرار رکھا اور اسپلٹ ڈیسیژن کے ذریعے فتح اپنے نام کر لی۔
بالوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے باکسر کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کے گھر پر بلیچ والے شیمپو سے بال دھونے کے بعد ان کے بال جل گئے تھے، جس کے باعث انہیں ہنگامی طور پر ٹوپی نما وِگ لگوانی پڑی۔