July 14, 2024

امریکی کوہ پیما کی نعش 22 سال بعد برآمد

0

لیما(نیوزڈیسک)پیرو میں 22 سال قبل لاپتہ ہونےو الے امریکی کوہ پیما کی لاش اینڈیز کے پہاڑی سلسلے پر برف پگھلنے کے نتیجہ میں پاسپورٹ اور دیگر سامان سمیت مل گئی۔

غیرملکی ٹی وی کے مطابق 59 سالہ ولیم سٹامپفل جون 2002 میں اس وقت لاپتہ ہو گئے تھے جب صوبہ یونگے میں 22 ہزار فٹ بلند ہواسکرن پہاڑ پر برفانی تودہ گرنے سے ان کی کوہ پیما ٹیم اس کے نیچے دب کر لاپتہ ہو گئی ۔

پیرو کی پولیس نے بتایا کہ ولیم سٹامپفل کی نعش، کپڑے، کوہ پیمائی کا سامان اور پاسپورٹ سبھی انتہائی کم درجہ حرارت کی بدولت محفوظ پائے گئے جن سے پولیس کو ان کی نعش کی شناخت میں مدد ملی ۔

پیرومیں گلیشیئرز کا مطالعہ کرنے والے ایک سرکاری ادارے کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ گزشتہ 60 سال کےد وران پیرو کو نصف سے زیادہ گلیشیئرز پگھل کر ختم ہو چکے ہیں

جبکہ 2016 اور 2020 کے درمیان پانچ سال میں ملک کے 175 گلیشیئرز مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں۔

ولیم سٹامپفل دوسرے سیاح ہیں جن کی نعش پیرو میں اینڈیز کے پہاڑی سلسلے سےبرآمد ہوئی ہے۔

یہاں 41 سال قبل مارچ 1981 میں لاپتہ ہو جانے والی خاتون کوہ پیما مارٹا امیلیا الٹمیرانو جو پیٹی کی باقیات گزشتہ سال ملی تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *