سعودی عرب میں ایک ہزار سال پرانا خزانہ دریافت
سعودی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک قدیم مٹی کا برتن دریافت کیا ہے جس میں سونا، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین نایاب زیورات موجود تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ خزانہ غالباً ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل کسی حاجی نے مکہ مکرمہ کے سفر کے دوران زمین میں دفن کیا تھا۔
رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت
یہ نادر دریافت ریاض کے تاریخی علاقے درعیہ میں ایک آثارِ قدیمہ کے مقام کے قریب ہوئی جسے ماہرین نے “دریعیہ خزانہ” کا نام دیا ہے۔
تاریخی ریکارڈ کے مطابق یہ مقام ماضی میں عراق کے شہر بصرہ سے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج کرام کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا جبکہ اس علاقے کی بڑی آبادیاں 743 سے 753 عیسوی کے درمیان قائم تھیں۔
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ درعیہ کے مقام پر آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے چھٹے مرحلے کے دوران عباسی دور کے 100 سونے کے سکے، متعدد چاندی کی اشیاء اور قیمتی جواہرات دریافت ہوئے ہیں۔
کمیشن کے مطابق اس مقام کی تاریخی اہمیت اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ یہ بصرہ سے مکہ مکرمہ جانے والے تاریخی حج راستے پر واقع ایک مرکزی پڑاؤ تھا۔