Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس

سری لنکن کپتان کا دورہ پاکستان پر اظہارِ اطمینان، بیٹنگ اور باؤلنگ میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی۔

0

راولپنڈی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے دورہ پاکستان کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یہاں ایک ماہ قیام کے دوران اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور تمام کھلاڑی بھی دورے سے خوش ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا اور ہم نے یہاں خوب انجوائے کیا۔ خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان آنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ٹیم کے کچھ شعبوں میں مسائل ضرور رہے، تاہم مجموعی طور پر اپنی کرکٹ سے خوش ہیں۔ پاکستان کی باؤلنگ اچھی رہی، لیکن ہمیں بھی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن کپتان کے مطابق ٹیم کو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کچھ پہلوؤں پر کام کرنا ہوگا۔ خاص طور پر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ نئی گیند کا سامنا کرنے کے معاملے میں بھی کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنا ہوگی۔

کوشال مینڈس نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی، جبکہ اس دورے کے دوران ان کی اپنی سنچری ان کے لیے بہترین لمحہ رہی۔

انہوں نے سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے بہتر کرکٹ کھیل سکتے تھے، سیریز ہارنا یقیناً اچھا نہیں لگا۔ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آئندہ مقابلوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔

کوشال مینڈس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ماہ قیام کے دوران کھلاڑیوں نے اچھا وقت گزارا اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستانی میدانوں میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.