*محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی اسٹوریج کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی۔*

محکمہ زراعت پنجاب کے تحت گندم کی اسٹوریج کیلئے استعمال ہونے والی زہریلی گولیوں فاسٹاکسن (ایلومینیم فاسفائیڈ) کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گندم کی سٹوریج کیلئے استعمال ہونے والی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ اب تک زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 78 مقدمات کا اندراج، 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گندم کی زہریلی گولیوں کی فروخت بچوں، خواتین اور کم عمر افراد کو سختی سے ممنوع ہے اور ان گولیوں کی خرید وفروخت کو شفاف بنانے کیلئے صوبہ بھر میں سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
غیر رجسٹرڈ ڈیلرز، غیر مجاز دوکانداروں اور کریانہ اسٹورز پر گندم کی گولیوں کی فروخت ممنوع ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی انتباہ قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں مزید معلومات کے لیے ایگریکلچرل ہیلپ لائن 17000-0800 روزانہ صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



