Gas Leakage Web ad 1

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 0-1 سے جیت لی

0

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضا اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے، تاہم آج چوتھے روز پہلے ہی سیشن میں سری لنکن ٹیم کی دوسری اننگز 316 رنز پر اختتام پذیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے لیے محمد عباس نے 14، رضا اللہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز دیے، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز اسکور کیے تھے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو پہلی اننگز میں برتری حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا، جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر اپنے نام کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.