Gas Leakage Web ad 1

سری لنکا کے خلاف سیریز جیت کر خوشی ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، بابر اعظم

پاکستان ٹیسٹ کپتان کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم وقت کے ساتھ سیکھ رہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل مواقع اور حوصلہ دینا ضروری ہے۔

0

راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر خوشی ہوئی، نئی ٹیم کو میدان میں اتارا گیا اور مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی کارکردگی سامنے آئی، کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر دن کامیابی نہیں ملتی اور نہ ہی ہر روز شکست ہوتی ہے، کھلاڑی مسلسل سیکھتے رہتے ہیں۔ ٹیم آئندہ میچز کے لیے حکمت عملی بناتے وقت موسم اور ٹیم کمبی نیشن کو بھی مدنظر رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ اتنا آسان نہیں تھا، مہمان ٹیم نے بھی پاکستان کو سخت مقابلہ دیا۔ پہلی اننگز میچ کا اہم موڑ ثابت ہوئی، جس کے بعد پاکستانی بیٹرز نے طویل اننگز کھیلنے کی کوشش کی، تاہم بڑی پارٹنرشپس قائم نہ ہوسکیں۔

بابر اعظم کے مطابق سری لنکا کی دوسری اننگز میں جب مڈل آرڈر نے مزاحمت کی تو میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بولر کی کمی کے باوجود ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، تینوں بولرز اس کارکردگی پر کریڈٹ کے مستحق ہیں۔

ٹیسٹ کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں توانائی اور جوش دکھائی دیتا ہے۔ جب ہم نے کھیلنا شروع کیا تھا تو ہم بھی اسی طرح پرجوش تھے، اب نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سعود شکیل کی اچھی بیٹنگ کا بھی ذکر کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں مکمل مواقع فراہم کیے جائیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے نوجوانوں کو توجہ اور حوصلہ ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔

سنچری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر بیٹر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سنچری بنائے، تاہم کارکردگی کا انحصار میچ کے حالات پر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک میچ یا سیریز سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ٹیم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ پورے سال کھلاڑیوں نے کتنی کرکٹ کھیلی اور ان کی مجموعی کارکردگی کیسی رہی۔ اب تک کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، تاہم ٹیم وقت کے ساتھ یہ سیکھتی رہتی ہے کہ مشکل حالات میں کس طرح ردعمل دینا ہے۔

پاکستانی کپتان نے عزم ظاہر کیا کہ ٹیم آئندہ بھی بہتر کھیل پیش کرنے اور قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.