Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 90 رنز کا ہدف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، دو میچز کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

0

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 90 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال 34 رنز اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 95 اوورز کے کھیل میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے ملن رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سونال دینوشا نے 54، کوسال مینڈس نے 53، پسندو سوریا بندارا نے 38 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 37 رنز اسکور کیے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کمنڈو مینڈس 16، لاہیرو اودارا 7، لاہیرو کمارا 5 اور پربتھ جے سوریا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز اسکور کیے تھے۔

اس طرح پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.