انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن اور نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔

بھارت کی انڈر 19 ٹیم نے فتح کا جشن انتہائی نامناسب انداز میں منایا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس جشن کو جارحانہ قرار دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی کہا جا رہا ہے۔
پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز آپے سے باہر ہو گئے، گالیاں دیتے رہے اور نامناسب اشارے کرتے رہے۔ لیگ میچ کے سنچری میکر حمزہ ظہور کے سامنے آ کر بھی انہوں نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔
بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا ہے، اور ان کے نامناسب اشاروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اس دوران بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو کھلاڑیوں کو روکنے اور صورتحال قابو میں لانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کامیابی کے جشن میں کھیل کے احترام اور اخلاقیات کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟
ایک وکٹ سے کامیابی کے بعد میدان میں ہونے والے یہ واقعات کھیل کے اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیے جا رہے ہیں۔



