ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر
جاپان میں کھیلے جارہے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کیے، جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے۔



