Gas Leakage Web ad 1

جعلی ویڈیو کیس، عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری کا حکم معطل

0

لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ویڈیو کیس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی اور نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے کا معاملہ جولائی 2024 میں سامنے آیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید خان اور دیگر افراد پر ویڈیو پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

24 ستمبر 2025 کو این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ 19 دسمبر 2025 کو لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ 21 اپریل 2026 کو لاہور ہائیکورٹ نے فلک جاوید اور شریک ملزم محمد شفیق کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی۔

جسٹس عبہر گل نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف 20 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر متفرق درخواست منظور کی جاتی ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ حکم معطل ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مقدمے کی کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔

خیال رہے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 20 اکتوبر کو عظمیٰ بخاری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.