Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے بدترین شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ امریکی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ 9ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم امریکی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور 31ویں منٹ میں ٹلمین نے گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ہڑتال کی کال عوام نے مسترد کر دی: حکومت آزاد کشمیر کا دعویٰ

امریکی ٹیم ابھی اس گول کا جشن منا ہی رہی تھی کہ بیلجیئم نے دو منٹ بعد دوبارہ برتری حاصل کر لی۔ 33ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بیلجیئم کو 1-2 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے 12 منٹ بعد وینا کین نے امریکی گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا گول کر دیا اور اسکور 1-3 کر دیا۔

خسارے کے باوجود امریکی کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش جاری رکھی، تاہم وہ بیلجیئم کے تجربہ کار گول کیپر تھیبو کورٹووا کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔

انجری ٹائم میں رومیلو لوکاکو نے چوتھا گول کر کے امریکی ٹیم کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔ اس طرح بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یاد رہے کہ 2 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں شریک میزبان امریکا کے فٹبالر فولارین بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں راؤنڈ آف 16 میں بیلجیئم کے خلاف میچ سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر فیفا نے بالوگن کی معطلی ختم کر دی، جس کے بعد اس فیصلے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

امریکی کھلاڑی کو ریلیف ملنے کے بعد فرانس نے بھی اپنے کھلاڑی مائیکل اولیسے کا یلو کارڈ ختم کرنے کے لیے فیفا سے اپیل کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.