دانش تیمور اور عائزہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری، نئے ڈرامے میں ساتھ آنے کا امکان
اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی، اچھا اسکرپٹ ملنے پر نئے پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو برنزوک میں منعقدہ ایک ملاقات اور فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران دانش تیمور سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کسی ڈرامے میں نظر آئیں گے؟
اس سوال کے جواب میں اداکار نے خوشگوار انداز میں کہا کہ بالکل کیوں نہیں، عائزہ کے ساتھ کام کرنے سے کون انکار کرسکتا ہے؟
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ انہیں اور عائزہ خان دونوں کو اداکاری سے خاص لگاؤ ہے اور وہ ماضی میں بھی ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی اچھا اسکرپٹ ملا جس میں دونوں فنکاروں کے کرداروں کو یکساں اہمیت دی گئی ہو تو وہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ضرور پسند کریں گے۔
دانش تیمور کے اس بیان کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں دونوں فنکاروں کو ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان پاکستان کی مقبول شوبز جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے مشترکہ ڈراموں کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی رہی ہے۔ تاہم فی الحال دونوں کے کسی نئے مشترکہ ڈرامے یا پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا



