صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری طرز حکمرانی اور پاکستان کے آئینی نظام کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کو ان کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والے فیصلوں میں مؤثر آواز فراہم کرتی ہے اور حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتی ہے۔