Gas Leakage Web ad 1

ملک کے امن و امان کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: محسن نقوی

0

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فورس مکمل طور پر تیار ہے اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
بجلی صارفین پر 36.5 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا امکان
محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور قانون نے احتجاج کا طریقہ کار متعین کر رکھا ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار پورے ملک میں انتہائی اہم ہے، فورس کو ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام جوانوں کو گیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کا سوئمنگ پول بھی بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.