معاز صفدر کے خلاف مقدمہ درج، متنازع بیان مہنگا پڑ گیا
پاکستانی یوٹیوبر اور کاروباری شخصیت معاذ صفدر 10 محرم الحرام (یومِ عاشورہ) سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں معاذ صفدر کے بیان پر بالخصوص شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اسے مذہبی جذبات مجروح کرنے والا اور غیر حساس قرار دیا۔
متعدد صارفین نے معاذ صفدر سے اپنے بیان پر وضاحت اور معذرت کا مطالبہ بھی کیا، جبکہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔