Gas Leakage Web ad 1

فرحان سعید اور عروہ حسین کا خوبصورت تعلق!

0

فرحان سعید گلوکاری کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں اور جلد ہی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ عروہ حسین کے ساتھ آن اسکرین جوڑی بنانے کے بعد وہ حقیقی زندگی میں بھی یہ جوڑی بنا کر خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ عروہ سے ان کی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی، جہاں فرحان عروہ کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔ فرحان اس لمحے کے بارے میں کہتے ہیں، ’’سب سے پہلی بلکہ سب سے زیادہ مجھے عروہ کی جو بات اچھی لگی، وہ اس کی صاف گوئی اور ایمانداری تھی۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگ بہت سارے چہروں کے ساتھ ملتے ہیں، اس میں کسی قسم کی بناوٹ نہیں ہے، یہاں تک کہ جو لوگ اس کی کئی باتیں پسند نہیں کرتے، مجھے وہ بھی اچھی لگتی ہیں‘‘۔

Gas Leakage Web ad 2

شادی کے بعد انسان ایک دوسرے کے مزاج کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کرتا ہے، اس کے متعلق فرحان کہتے ہیں، ’’سچی بات تو یہ ہے کہ میری زندگی مکمل تبدیل ہو چکی ہے۔ اب میں زیادہ فوکسڈ اور منظم ہوں۔ شادی کے بعد بہت ساری اچھی چیزیں میرے ساتھ ہوئی ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم اپنے رشتے کو دوستی کا نام دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک کپل کی حیثیت سے اگر آپ ایک دوسرے کو دوست سمجھیں تو زندگی اچھی گزر سکتی ہے۔ آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہونا پڑتا ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھنا اور تحفظ دینا ہوتا ہے، جیسے دوست آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں‘‘۔

کامیابی سے رشتے نبھانے کا راز فرحان کھولتے ہیں، ’’بہترین دوستی یہ ہے کہ ایک دوسرے کی رہنمائی کرو، ایک دوسرے کو سمجھو، پیار کرو۔ اگر کسی ایک کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا تو اس کو اکیلا نہ چھوڑو، اس کے بارے میں بات کرو، معاملہ سلجھاؤ‘‘۔

بقول فرحان، وہ اور عروہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی میاں بیوی جیسے نہیں ہیں، ایک دوسرے کے لیے unpredictable ہیں، اس لیے ان کے رشتے میں کئی دلچسپ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کا خوبصورت تعلق!

فرحان کا کہنا ہے، ’’عروہ میری ہر طرح سے حوصلہ افزائی اور تعریف کرتی ہیں۔ کبھی جب خود کو ڈاؤن محسوس کرتا ہوں تو میری ہمت بندھاتی ہیں۔ اس طرح میں بھی اس کے ساتھ چلتا ہوں کیونکہ ہر انسان کی اپنی قوتیں اور کمزوریاں ہوتی ہیں۔ جب دو لوگ ملتے ہیں تو ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں، کمزوریوں کو دور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ زیادہ تر مجھے چیزیں نظر انداز کرنی ہوتی ہیں کیونکہ مرد زیادہ تر چیزوں کو ویلیو نہیں دیتے یا بہت کم دھیان دیتے ہیں۔ یہ نہیں کہ عروہ مجھ سے لڑائی کرتی ہیں یا نہیں، لیکن مردوں کے مقابلے میں عورتیں چیزوں کو زیادہ سنجیدگی سے لیتی ہیں‘‘۔

شوبز کی دنیا میں دونوں کا اپنا اپنا مقام ہے، جس کے بارے میں فرحان کہتے ہیں، ’’دوسرے کپلز کی طرح ہمارے اندر بھی کچھ چیزیں مشترک ہیں، ہم ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں، ایک دوسرے کا آپس میں موازنہ نہیں کرتے‘‘۔

شوبز میں افواہیں بڑی تیزی سے گردش کرتی ہیں اور اس جوڑے کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب کسی قسم کی عجیب و غریب خبر ان دونوں کے بارے میں چھپتی ہے تو دونوں خوب ہنستے ہیں۔ دونوں آپس میں اس قدر مربوط ہیں کہ ان کے درمیان کسی افواہ کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ فرحان اپنا ویک اینڈ اپنی بیگم کے ساتھ نیٹ فلکس پر گزارتے ہیں، دونوں مل کر موویز انجوائے کرتے ہیں، سینس آف ہیومر شیئر کرتے ہیں۔ فرحان اور عروہ کو سفر کرنا پسند ہے، دونوں نے اپنا ہنی مون ماریشس میں منایا تھا۔ دونوں یورپ بھی گھوم چکے ہیں۔

فرحان اور عروہ نے ایک ڈرامے میں ساتھ کام کیا تھا۔ دونوں کی کیمسٹری کمال کی تھی۔ لگتا نہیں تھا کہ دونوں اداکاری کر رہے ہیں، دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ التفات کے احساسات ناظرین نے بھی محسوس کیے۔ اس کے بعد بھی ناظرین دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ناظرین کی خواہش جلد پوری ہوگی۔

فرحان سعید کے البمز ’عادت‘ اور ’بوند‘ کے مشہور گیت خواہشیں، پی جاؤں، ہلکا ہلکا سرور، روئیاں، سجنا، ساتھیا، تیری چاہ میں، مولا، مسافر وغیرہ آپ کی سماعتوں کو لبھائیں گے۔ اس کے علاوہ فرحان پڑوسی ملک میں بھی گلوکاری کر چکے ہیں، جن میں میٹھی یادیں (قسم سے قسم سے)، کیوں گئی (دل تو کردا اے پیار)، نامِ وفا (کریچر تھری ڈی)، بھول نہ جانا (میں اور مسٹر رائٹ) اور تھوڑی دور (ہاف گرل فرینڈ) جیسے گانے شامل ہیں۔

مسز فرحان یعنی عروہ حسین کی پیشکش میں بننے والی فلم کے لیے شوٹنگ کرتے ہوئے ایک ایکشن سین کے دوران فرحان زخمی ہو گئے تھے۔ یہ فلم رواں سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.