Gas Leakage Web ad 1

آج کل نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو نہیں، سب خود کو عقلِ قل سمجھتے ہیں: صبا فیصل

آج کل نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو نہیں، سب خود کو عقلِ قل سمجھتے ہیں: صبا فیصل

0

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج کل کے نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو ختم ہو چکی ہے اور ہر کوئی خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے۔ حال ہی میں ایک سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ آج کل نہ سکھانے کا رواج رہا ہے اور نہ ہی سیکھنے کی تڑپ، کیونکہ ہر فرد اسی گمان میں ہے کہ اسے سب کچھ آتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی سی بی کی جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق

صبا فیصل نے بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر جب نئے اداکار آتے ہیں تو سینیئر فنکار ان سے بات کرتے ہوئے بہت محتاط رہتے ہیں، کیونکہ یہ ڈر ہوتا ہے کہ اگر انہیں کچھ سکھانے کی کوشش کی تو آگے سے جواب مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ نئے اداکار اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن بعض اوقات دل چاہتا ہے کہ انہیں فٹ ورک جیسی بنیادی چیزیں ہی بتا دی جائیں مگر ماحول کی تبدیلی کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں سینیئرز اپنے جونیئرز کو سکھانے میں وقت صرف کرتے تھے اور بار بار ریہرسل کروائی جاتی تھی۔ انہوں نے ماضی اور حال کے کام کرنے کے انداز کا موازنہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہ سیکھنے سکھانے والا کلچر ماند پڑ گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.