PM Apna Ghar Program

مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

0

پنجاب کے شہر تلہ گنگ آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے شاندار استقبال پر تلہ گنگ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تلہ گنگ کے لوگ اتنی بڑی تعداد میں کہاں سے آگئے ہیں، انہیں تو یہاں عوام کا سمندر دکھائی دے رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ شہر کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں اور یہاں بس سروس بھی شروع کردی گئی ہے، جبکہ علاقے میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے مٹا دیا ہے۔ تلہ گنگ کو مکمل طور پر فعال ضلع بنانے کے لیے یہاں انتظامی افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مریم نواز شریف نے ضلع تلہ گنگ کے لیے مستقل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی تعیناتی کا اعلان کیا، جبکہ علاقے کی ترقیاتی ضروریات کے لیے دو ارب روپے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.