وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ امراض قلب کے مریضوں کو علاج کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کیتھ لیب کے مختلف شعبوں اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کے معیار اور میعاد بھی چیک کی۔
وزیراعلیٰ نے کنٹرول روم سے انجیو پلاسٹی کا مشاہدہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر مریم نواز شریف گاڑی سے اتر کر عوام کے درمیان پہنچ گئیں، انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا کر ایک بزرگ خاتون کو اپنے پاس بلایا اور گلے لگا لیا۔ وزیراعلیٰ نے اعجاز، طارق، ضمیر، امتیاز اور دیگر مریضوں کی صحت کاملہ کے لیے بھی دعا کی۔


