اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سعید غنی نے جلسہ گاہ میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور اسٹیج، شرکاء کے داخلی راستوں، پارکنگ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
سعید غنی نے کہا کہ 30 نومبر کو یومِ تاسیس کے سلسلے میں کراچی میں منعقد ہونے والا جلسہ ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔ شہر کے تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے یوسی اور پی ایس کی سطح کے جلوس دوپہر 2 بجے تک جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ داخلی راستے مختص کیے جائیں گے، جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی علیحدہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے تمام راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور پارٹی کارکنوں کے تعاون سے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
سعید غنی نے بتایا کہ جلسے سے پیپلز پارٹی کی صوبائی اور کراچی ڈویژن کی قیادت خطاب کرے گی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے مرکزی خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے انعقاد کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اور کراچی بھر میں پارٹی کی تنظیمی سطح پر بھی بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔


