PM Apna Ghar Program

مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ اسجد محمود اس وقت تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، تاہم مولانا کے ساتھی طارق سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فون کیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بھی یکجہتی کے اظہار کے لیے پہنچے ہیں۔
سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایک حصہ یہ کہہ رہا ہے کہ مولانا حفاظتی تحویل میں ہیں، جبکہ حکومت کا دوسرا حصہ اس حوالے سے مختلف مؤقف اختیار کر رہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے کے پاس گھر کو سیل کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اس کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں دوستیاں اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.