PM Apna Ghar Program

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کا انٹر یونیورسٹی بورڈ تشکیل دیدیاگیا

0

حکومت پنجاب نے صوبے کی 7 سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے تعلیمی و انتظامی معاملات میں ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی انٹر یونیورسٹی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بورڈ کی سربراہی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کریں گے جبکہ دیگر 6 سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اس کے اراکین ہوں گے۔

بورڈ میں کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے ساتھ فیصل آباد، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرز بھی رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

انٹر یونیورسٹی بورڈ اعلیٰ طبی تعلیم کے یکساں معیار کو یقینی بنائے گا اور پنجاب کی تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں یکساں نصاب رائج کرے گا۔

بورڈ سرکاری طبی اداروں میں ہر سپیشلٹی کے مطابق یکساں عملی تربیت و مہارت یقینی بنائے گا جبکہ امتحانی نظام اور میڈیکل ٹیچرز کی پرفارمنس جانچنے کا یکساں معیار بھی مقرر کرے گا۔

بورڈ کا مقصد سرکاری یونیورسٹیوں میں ایک معیار کی پوسٹ گریجوایشن تعلیم و تربیت ممکن بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.