رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، جبکہ برآمدی کارگو کا حجم 21 ہزار 984 میٹرک ٹن رہا۔

کراچی پورٹ پر اس دوران 75 ہزار 247 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ بلک کارگو کی مقدار 27 ہزار 752 میٹرک ٹن اور مائع کارگو کا حجم 65 ہزار 418 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ بندرگاہ پر مجموعی طور پر خشک کارگو کی ہینڈلنگ ایک لاکھ 30 ہزار 726 میٹرک ٹن رہی۔
سوئی ناردرن کے شیئر ہولڈرز کی مالی سال 26-2025 کے لیے 30 فیصد نقد منافع کی منظوری
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی بندرگاہ کی برتھوں پر 18 جہاز لنگرانداز تھے، جبکہ مزید تین جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر موجود تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر سات جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچے، جبکہ چھ جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ بندرگاہ پہنچنے والے جہازوں میں کنٹینر بردار جہاز، آئل ٹینکرز اور جنرل کارگو جہاز شامل تھے۔
دوسری جانب بندرگاہ سے روانہ ہونے والے چھ جہازوں میں چار کنٹینر بردار جہاز، ایک آئل ٹینکر اور ایک کلنکر بردار جہاز شامل تھا۔


