PM Apna Ghar Program

تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو

0

رحیم یار خان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہیں، تاہم جنوبی پنجاب کے لیے الگ صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ وقت انتقامی سیاست کا نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کا ہے۔ وہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حامی ہیں، تاہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کے حق میں نہیں ہیں۔
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ماضی کی طرح آئندہ بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف جنوبی پنجاب کی حد تک نئے صوبے کے قیام کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کہ دو وقت کی روٹی خریدیں یا ادویات حاصل کریں۔ کسان، کاشتکار اور مزدور بھی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ کسی بیک ڈور طریقے سے قائم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی اور اس خطے کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔ اگر پنجاب کے عوام اور اسمبلی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.