رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر آئین میں کسی معاملے پر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کے حل کے لیے 28ویں یا 30ویں آئینی ترمیم کرلی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اگر اپنے حق میں ہو تو اسے جائز قرار دیا جاتا ہے، لیکن مخالفت میں ہو تو ناجائز کہا جاتا ہے۔
میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو منتشر قومی موومنٹ قرار دیدیا
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہو تو اسے حلال اور مخالفت کی صورت میں حرام قرار دینے کا سیاسی فیشن بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ہی اس کی مخالفت پر شکایت کرتے ہیں۔



