Gas Leakage Web ad 1

صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نہیں مانی تو بھی کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سندھ میں حالات خراب ہونے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاستدانوں کو اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر بات کرنی چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی تحفظات سامنے نہیں آئے۔ وزیراعظم اس ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو۔
کینیڈا: برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ کا اعلان، پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صدر مملکت سمیت دیگر شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور نئے صوبوں کے قیام کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اتفاق نہ بھی کرے تو اس کے باوجود کوئی نہ کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ اگر راستے بند کرنا شروع کردیے گئے تو یہ سیاست، ملک اور عوام کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کیا دنیا میں نئے صوبے نہیں بنتے؟ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ جب خون خرابے کی باتیں کی جاتی ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی باتوں کے ذریعے معاملے کو کس سمت لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں سیاستدانوں کے ذاتی ایجنڈے بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام چل رہا ہے اور اس نظام میں ہمارے علاوہ بھی دیگر شراکت دار موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.