امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 400 سے زائد ڈرونز اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حملوں میں 27 بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے گئے، جن کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
کینیڈا: برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ کا اعلان، پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ حملوں کے نتیجے میں آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی متاثر ہوئے۔
شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات، چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور مکمل پابندی لگانے پر زور
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو ان حملوں کا جواب دینا ہوگا۔



