میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے چھ بڑے شہروں کے میئرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرتیں پھیلانے والے ہمیشہ اشتعال انگیزی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں معاشرے میں نفرت مزید بڑھتی ہے۔
امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، متعدد افراد ہلاک
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کراچی دوبارہ 1980 اور 1990 کی دہائی کے حالات کی طرف لوٹے۔ عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ دہرا معیار ختم کرکے معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے حقائق کے برعکس گفتگو کی ہے۔ سندھ کی ثقافت کا مذاق اڑانے اور اس کی توہین کرنے پر معافی مانگی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو نہ اکسایا جائے، اگر آپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو اگلی پریس کانفرنس نائن زیرو پر کریں گے۔



