کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ذیشان واہلہ کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

برٹش کولمبیا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ لورن ڈورکسن نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ذیشان واہلہ کو وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
لورن ڈورکسن نے صوبے کے 38ویں وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد صوبے میں نئی حکومت تشکیل دی گئی۔



