Gas Leakage Web ad 1

ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر جارج بش نہیں ہیں اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جوہری خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
صحت و سائنسبلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی وجہ یہ ہے کہ اگر ایران ایک جوہری طاقت بن گیا تو وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس 4 ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں، جبکہ روس جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کے پاس اس وقت 600 جوہری ہتھیار ہیں، تاہم آئندہ 10 برسوں میں چین کے پاس بھی امریکا کے برابر جوہری ہتھیار ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں چین اس وقت امریکا سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پہلے دورِ صدارت میں جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا اور نئے ہتھیار بھی تیار کیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور امریکی صدر ان کے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد نصف کردی جائے یا ان ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے اور چین نے پہلی مرتبہ اس کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پاس ایک ایسا جعلی اختیار ہے جس کے تحت وہ کسی بھی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرنے پہنچ سکتی ہے۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بلاوجہ یہ تمام اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تجارت کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.