پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے مختلف ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اہم معدنیات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، جس سے دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کین ہیرلسن کے مطابق پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند امریکی کمپنیاں کان کنی، پراسیسنگ اور ریفائننگ کے شعبوں میں عالمی معیار کی مہارت فراہم کریں گی۔ امریکی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار اور تربیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ میران شاہ، دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اہم معدنیات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور یہ شعبہ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
دوسری جانب امریکی میرینز کی 251ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی میرینز 1949 سے دنیا بھر میں امریکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔



