Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کا دورہ میران شاہ، دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

0

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
ایک سیریز جیتنا کامیابی کا حتمی فیصلہ نہیں، بہتر نتائج کیلئے وقت درکار ہے: بابراعظم
دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی اعلیٰ سطح کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

میران شاہ کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو بھی دہرایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.