Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو

0

شہرِ قائد میں ویٹ سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام پر پڑ رہے ہیں اور پاکستان کا ہر شہری اس جنگ کا معاشی بوجھ اٹھا رہا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنگ کا بوجھ پاکستان کا ہر شہری برداشت کر رہا ہے، جبکہ معاشی بحران کے باعث ڈیزل اور کھاد کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ جنگ ختم ہونے تک عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس کی تحقیقات شروع
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ مشکل وقت نہیں دیکھا۔ خطے میں تاحال امن کا کوئی معاہدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا اور دنیا بھر کی حکومتوں کی توجہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کی روایت کم ہوتی جا رہی ہے، تاہم پیپلزپارٹی آج بھی محدود وسائل میں عوام کی مدد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو احساس ہے کہ ملک کو معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ بے نظیر ہاری کارڈ کا مقصد کاشتکاروں اور چھوٹے زمینداروں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار زرعی شعبے کا 90 فیصد حصہ ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے۔ موجودہ حالات میں کھاد کا حصول مزید مشکل ہو سکتا ہے، اسی لیے کاشتکاروں کو فی ایکڑ چار ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر اور عمرکوٹ کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹھ ہزار روپے فراہم کرنے کا اقدام بھی قابلِ تحسین ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معاشی بحران کے دوران عوام کا ساتھ دیا جائے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کے صحت کے ادارے قائم کیے گئے ہیں جہاں دنیا بھر میں مہنگا ترین علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ پیپلزپارٹی کے منشور کو اپنائیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف کے اقدامات کو ترجیح دی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.