پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنسی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ ترکیہ کا جدید سمندری ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان نئی اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیزمک سروے کسی بڑی دریافت کی ضمانت نہیں دے سکتا، تاہم مستقبل میں کسی بھی دریافت کے لیے یہ عمل ضروری ہے اور اسے وسیع تر قومی وژن کے تحت دیکھنا چاہیے۔
گلگت بلتستان کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنے کا عزم، تمام اضلاع میں مفت اسکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جہاز کی آمد کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی جانب ایک عملی قدم قرار دیا۔
تقریب کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر توانائی کو سووینئر بھی پیش کیا۔
ترکیہ کا جدید سیسمک ریسرچ جہاز مکران کے ساحلی علاقے کا ٹوڈی اور سمندری حدود کا تھری ڈی سروے کرے گا۔ اس کے علاوہ معدنیات کی تلاش اور توانائی کے شعبے میں تعاون سمیت تین مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔



