Gas Leakage Web ad 1

سلطان اذلان شاہ کپ : پاکستان کی دھماکے دار فتح، کینیڈا کو 1-5 سے روند دیا

0

پاکستان ہاکی ٹیم نے 32ویں سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کے راؤنڈ رابن مرحلے کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان تیز رفتار کھیل دیکھنے میں آیا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدا ہی سے کینیڈا کے دفاع پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 18ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اسکور کیا۔ اس کے بعد 37ویں منٹ میں محمد عماد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری 0-2 کر دی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
کینیڈا کی جانب سے واحد گول 45ویں منٹ میں کرن رابنسن نے فیلڈ گول کے ذریعے اسکور کیا۔

تیسرے کوارٹر کے اختتام اور چوتھے کوارٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔ 48ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ 52ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری 1-4 کر دی۔

میچ کے 53ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اپنا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کو 1-5 سے کامیابی دلائی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 18ویں، 48ویں اور 53ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر تین گول اسکور کیے۔ محمد عماد نے 37ویں منٹ میں جبکہ حنان شاہد نے 52ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ کینیڈا کی جانب سے کرن رابنسن 45ویں منٹ میں واحد گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے، محنت اور تسلسل کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.