Gas Leakage Web ad 1

بلائنڈ ایشیا کپ : ڈھاکہ میں تاریخ رقم، پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے ایشیا فتح کر لیا

0

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی نئی چیمپئن بن گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ مسلسل بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بارش کے باعث میچ نہ ہونے پر میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے طے شدہ قوانین کے مطابق فیصلہ سنایا۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام اراکین کو بھیج دیے گئے تھے، جن کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے فائنل میچ نہ ہو سکے تو لیگ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائے گا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستانی ٹیم لیگ مرحلے کے تینوں میچ جیت کر ایونٹ میں سرفہرست رہی۔ پاکستان پوائنٹس، رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت سے آگے تھا۔ لیگ مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کو شکست دی تھی۔ بھارت کے خلاف لیگ میچ میں کامیابی بھی پاکستان کی فائنل میں برتری کا اہم سبب بنی۔

فیصلے کے بعد بھارتی ٹیم نے انعامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئی، جس کے باعث بھارتی کھلاڑی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ تاہم انعامی تقریب مقررہ وقت پر منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹرافی اٹھا کر جشن منایا اور قومی پرچم لہرایا۔

پاکستان کی شاندار کارکردگی

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

پاکستانی بلائنڈ ٹیم کی اس کامیابی پر شائقین کرکٹ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.