Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں غیر قانونی گوشت کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا، گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

ڈی 14 کے مکان پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 کتے بھی برآمد، مکان سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

0

اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد کرلیا، جبکہ موقع سے متعدد زندہ جانور بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام نے ڈی 14 میں واقع ایک مکان پر کارروائی کی، جہاں سے مبینہ طور پر گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے بھی ملے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوشت اور جانوروں کی ترسیل سے متعلق کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے زندہ جانوروں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے بعد مکان کو سیل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.