راولپنڈی میں 70 سالہ حکیم کی 22 سالہ لڑکی سے شادی، عمر کا 48 سالہ فرق زیرِ بحث
حکیم بابر کا کہنا ہے کہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے۔
راولپنڈی میں غیر معمولی عمر کے فرق پر مشتمل شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں 70 سالہ حکیم بابر نے 22 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ دونوں کی عمروں میں 48 سال کا فرق سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکیم بابر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پائی ہے۔ ان کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور یہ رشتہ باہمی رضامندی سے قائم ہوا ہے۔
اس شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد اسے دونوں کی ذاتی پسند اور زندگی کا فیصلہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے میاں بیوی کی عمروں میں غیر معمولی فرق پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین شادی، باہمی رضامندی اور عمر کے فرق کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔
یوں راولپنڈی کی یہ شادی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔



