Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین خبردار، زیرِ سمندر کیبل میں خرابی سے سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پی ٹی اے نے ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی کی تصدیق کر دی، بعض صارفین کو سست انٹرنیٹ اور غیر مستحکم کنکشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

0

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں بین الاقوامی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جو پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور واقع ہے۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ اس خرابی کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار اور غیر مستحکم انٹرنیٹ کنکشن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کیبل کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور مرمت کے لیے درکار وقت کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ سروسز کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے متبادل زیرِ سمندر کیبل کنکشنز استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو ممکنہ مشکلات سے کم سے کم دوچار ہونا پڑے۔

پی ٹی اے کے مطابق فی الحال کیبل کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا۔ مرمت کے عمل اور بحالی کے دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

اس تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو عارضی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنکشن کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.