Gas Leakage Web ad 1

سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی

0

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کبھی صرف سندھ، کراچی یا مہاجر صوبے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ پورے پاکستان میں آبادی اور انتظامی ضروریات کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مطالبہ پورے ملک کے لیے کیا جا رہا ہے تو پھر کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ میں خون ریزی کی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟

Gas Leakage Web ad 2

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں نے جو مؤقف پہلے پیش کیا تھا، آج پورا پاکستان اسی بات پر بحث کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دلیل دیتے ہیں اور جواب میں بھی دلیل کے منتظر ہوتے ہیں، دھمکیوں کے نہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب پورے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے تو پھر خون ریزی کی دھمکیاں صرف کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے لیے کیوں دی جا رہی ہیں؟ انہوں نے امن و امان اور قانون نافذ کرنے کے ذمہ دار اداروں سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدالتوں کو بھی اس معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ آزادی کا تحفہ لے کر پاکستان آئے تھے اور ان شہروں کی معاشی سرگرمیوں سے پورا صوبہ مستفید ہوتا ہے، لیکن انہی علاقوں کے عوام کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی سندھ کے بجٹ کی آمدن میں 97 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، جبکہ بعض اعدادوشمار کے مطابق یہ حصہ 93 فیصد ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں سے صوبے کی باقی آمدن کتنی حاصل ہوتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جاگیردارانہ جمہوریت کے درمیان بہت فرق ہے۔ ملک میں سیاسی قیادت اکثر سیاسی کارکنوں کے بجائے خاندانی اور موروثی بنیادوں پر سامنے آتی ہے، جس کے نتیجے میں عوامی نمائندگی محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ نہ غداری ہے اور نہ ہی کوئی سازش، بلکہ یہ ایک انتظامی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں نئے صوبے کے قیام کا مقدمہ تاریخی، معاشی اور انتظامی اعتبار سے مضبوط ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.