خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کی تقسیم کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی؟ ملک احمد
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے تازیری چوک میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



