Gas Leakage Web ad 1

ہم نے صوبوں کا آئیڈیاہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں: رانا سکندر

0

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم نے نئے صوبوں کا خیال پیش ہی نہیں کیا، جن لوگوں نے یہ تجویز دی ہے، وہ اس معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔

Gas Leakage Web ad 2

رانا سکندر حیات نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنانے سے زیادہ ضروری مضبوط مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرنا ہے۔ مسائل کا اصل حل لوکل گورنمنٹ میں موجود ہے۔ اگر ملک میں مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام ہوتا تو نئے صوبوں کے قیام پر بات کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کی ناکامی میں تمام سیاسی جماعتیں برابر کی شریک ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ امن و امان اور انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے پنجاب کی صورتحال سب سے بہتر ہے اور سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود پنجاب بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ اس حساب سے چھوٹے صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام قومی قیادت کا اختیار اور مینڈیٹ ہے، جبکہ نئے صوبوں سے متعلق حتمی فیصلہ نواز شریف اور قومی قیادت کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی یا مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نئے صوبوں کا آئیڈیا پیش ہی نہیں کیا، لہٰذا جن لوگوں نے یہ تجویز دی ہے، وہ اس پر اتفاق رائے پیدا کریں۔ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے صوبوں سے متعلق بحث کو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ بیانات دینے کے بجائے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا افغانستان میں صوبوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل ہو گئے ہیں؟

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے صوبے لسانی بنیادوں پر قائم نہیں ہونے چاہئیں، تاہم اگر بہتر طرز حکمرانی کے لیے چھوٹے صوبے بنائے جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اگر عوام کی رائے ہو کہ چھوٹے صوبوں کا قیام ضروری ہے تو اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون میں نہانے جیسی باتیں سومناتھ کے مندر والے بھی کرتے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.