Gas Leakage Web ad 1

پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کی تقسیم کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی؟ ملک احمد

0

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، تو پھر سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کی بات کس بنیاد پر کی جا رہی ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، جبکہ ریفرنڈم کا طریقہ کار بھی آئین میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات سنتے ہیں اور مذاکرات و مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنےکا فیصلہ
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ کی وطنیت سے متعلق بات کی، جس پر بھی بحث ہونی چاہیے۔ وحدت کی سوچ اور اس کے پس منظر پر بھی بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، تو اگر وہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب کی تقسیم کی حمایت کیوں کرتی ہے؟

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز خون بہانے کی بات کی، تاہم سوال یہ ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ کسی کے گھر کو جلانا یا تشدد کرنا سیاسی حق کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے پارلیمانی مؤقف اور حالیہ گفتگو میں واضح تضاد کے حوالے سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں نے ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین عدالتی فیصلوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب حکومتوں کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے بھی جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.