Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن طبی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے سے متعلق درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
دس ہزار روپے کے قرض پر یومیہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی، ایس ای سی پی
دورانِ سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر بشریٰ بی بی کے علاج کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو انہیں ڈاکٹر مہیا کیا جائے۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں سہولیات سے متعلق جو بھی مسائل درپیش ہیں، انہیں بھی حل کیا جائے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے دلائل کا آغاز نہیں کیا۔ سماعت شروع ہونے پر لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال میں بشریٰ بی بی اپنی بینائی سے بھی محروم ہو سکتی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس معاملے سے متعلق خط لکھوا چکے ہیں۔ اس موقع پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے، چیف جسٹس کا حکم ہے کہ آپ اپیلوں پر دلائل کا آغاز کریں۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے مزید کہا کہ وہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ عدالت اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مکمل انصاف فراہم کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.