اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر 160 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان سنی تحریک کو پارٹی سربراہ کے نام کے بغیر رجسٹرڈ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کا نام بھی فہرست سے حذف کردیا گیا ہے۔
نورا فتحی سکیش چندر شیکھر کیس میں عدالت میں پیش، وکلا نے جرح کی تیاری کرلی
فہرست میں تحریک لبیک پاکستان بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہے، تاہم اس کے سربراہ کا نام حذف کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کا نام بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، تاہم اس کے پارٹی سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور پارٹی آئین میں ترمیم سے متعلق کیس زیر التوا ہے۔



